چین کے شہر ووہان ، کورونا وائرس کا خاتمہ

کورونا وائرس جہاں دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے وہی وہان میں اس وائرس میں کمی واقع ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن کے کورونا کے تمام مریضوں کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بتایا کہ ووہان میں اب کورونا وائرس کے کیسز نہیں ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں کے مطابق شہر ووہان میں 46 ہزار 452 کیسز کورونا وائرس کے رپورٹ کیے گئے تھے۔
جبکہ ووہان شہر میں کورونا سے 3 ہزار 869 مریضوں کی اموات ہوئیں تھی۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 29 لاکھ 21 ہزار 439 ہو چکی ہے اور ہلاکتیں 2 لاکھ 3 ہزار 289 ہوگئیں۔
واضح رہے کہ پوری دنیا کورونا وائرس سے پریشان ہے اور روز بروز کورونا سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

