مودی کی جہالت کی انتہا یا کچھ اور؟

مودی کی جہالت کی انتہا یا کچھ اور؟
بھارتی وزیراعظم مودی کی جہالت کی انتہا ہے یا کچھ اور ہی پروپیگنڈا ہے؟ مودی نے سرجیکل ماسک کے بجائے رومال منہ پر باندھ لیا!
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس سے بچنے کیلئے مودی نے سرجیکل ماسک کے بجائے اپنا رومال منہ پر باندھ لیا۔
کورونا وائرس کے پیش نظر مودی نے ویڈیو کال پر وزرائے اعلیٰ سے میٹنگ کی تو اس دوران انہوں نے اپنے چہرے پر سرجیکل ماسک نہیں پہنا بلکے رومال کا استعمال کیا۔
میٹنگ میں موجود تمام وزرائے اعلیٰ نے سرجیکل ماسک سے چہرہ ڈھانپے ہوئے تھے لیکن مودی نے رومال باندھا ہوا تھا۔
بھارت میں اب تک کورونا کی لپیٹ میں 7600 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 250 کے قریب ہلاک ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

