Advertisement

کورونا وائرس کی تباہ کاریاں، امریکہ میں 28 ہزار سے زائد ہلاکتیں

کورونا وائرس

کورونا وائرس کی تباہ کاریوں میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید تیزی آتی جارہی ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات  ایک لاکھ 35ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وباء دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے جس میں 1،35،226  افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 21 لاکھ  کے قریب پہنچ  گئی  ہے۔

دوسری جانب اس وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 16  ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

اس مہلک وائرس کے سب سے زیادہ مصدقہ مریض امریکہ میں ہیں جہاں 6 لاکھ 44  ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی ہے۔

اسپین میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 80   ہزار سے تجاوز کرگئی  ہے جبکہ 18  ہزار 800 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Advertisement

اٹلی میں 1 لاکھ 65   ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 21 ہزار 600 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔فرانس  میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ  47 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے  جبکہ 17  ہزار سے زائد  اموات ہوچکی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او: پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ 55 فیصد تک ہوگیا ہے

جرمنی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ34  ہزار سے زائد جبکہ ہلاکتوں کی تعداد  3 ہزار 800 سے تجاوز کرگئی ہے۔ برطانیہ میں 98  ہزار کے قریب  مصدقہ مریض جبکہ 12 ہزار 800 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

چین میں  متاثرہ مریضوں کی تعداد  82 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 3 ہزار 300 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ ایران میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 76 ہزار سے زائد جبکہ اموات کی تعدا 4 ہزار 700 سے تجاوز کر چکی ہے۔

ترکی میں 69  ہزار سے  زائد متاثرہ مریض ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 500 سے زائد ہوگئی ہے۔

بیلجیم میں 34 ہزار  سے زائد مصدقہ مریض  ہیں جبکہ 4 ہزار 800 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ نیدرلینڈز میں 28ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

Advertisement

کینیڈا میں 28 ہزار سے زائد مریض جبکہ ایک ہزار  سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

سوئٹزرلینڈ میں متاثرہ افراد کی تعداد 26 ہزار سے زائد ہے جبکہ ایک ہزار 200سو سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ برازیل میں 29 ہزار کے قریب افراد متاثر ہیں جبکہ ایک ہزار 700سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version