Advertisement

ٹرمپ کی دھمکی کے بعد بھارت نے کلوروکوین کی برآمد سے پابندی ہٹا لی

ٹرمپ کی دھمکی کے بعد بھارت نے کلوروکوین کی برآمد سے پابندی ہٹا لی

بھارت  نے امریکی  صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد ملیریا کے علاج میں  استعمال  ہونے والی  دوا کلوروکوین  کی برآمد  سے  پابندی  ہٹا لی۔

تفصیلات  کے مطابق  بھارتی  وزارتِ خارجہ کے  بیان کے  مطابق ہندوستان نے کلوروکوین اور پیراسٹامول سمیت 14 دواؤں کی برآمد پر سے پابندی ہٹاتے ہوئے ان دواؤں کی ’مناسب مقدار‘ ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت کی جانب سے سامنے آنے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت ان دواؤں کو ہمسایہ ممالک کو بھجوانے کے علاوہ ایسے ممالک کو بھی بھجوائے گا جو اس ’عالمی وبا سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔‘

خیال رہے کہ  پیر کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر انڈیا نے اس دوا کی کھیپ امریکہ نہ بھیجی تو اسے جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ اس دوا کو کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں ’گیم چینجر‘ قرار دے چکے ہیں۔

خیال رہے کہ متعدد وائرولوجسٹ اور متعدی امراض کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کلوروکوین کے حوالے سے پائی جانے والی پرامیدی قبل از وقت ہے اور اس حوالے سے فی الحال ٹھوس تحقیق نہیں کی گئی۔

Advertisement

واضح رہے  کہ بھارت نے گزشتہ  روز ملیریا کے علاج میں استعمال ہونے والی  دوائی ‘ہائیڈرو کلوروکین’ کی برآمد پرپابندی عائد کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version