Advertisement

جنوبی افریقہ میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس کی شہریوں پر فائرنگ

جنوبی افریقہ میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس کی شہریوں پر فائرنگ

جنوبی افریقہ کی پولیس نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے احکامات  پر عمل  نہ  کرنے پر جوہانسبرگ  کے ایک بڑے  سپر اسٹور کے باہر کھڑے  لوگوں پر ربر بلٹس کا استعمال  کرتے  ہوئے فائرنگ کردی  ۔

تفصیلات  کے مطابق  سوشل  ڈسٹینسنگ  کے قانون  کو  توڑتے ہوئے سپر اسٹور کے باہر موجود اسپاٹس پر کھڑے  ہونے کے بجائے یہ افراد گروپوں میں کھڑ ے تھے، وہاں موجود کل  افراد  کی تعداد 300 کے قریب  تھی۔

جنہیں قانون کی پاسداری نہ کرنے کے جرم میں سزا دی گئی۔

پولیس حکام کی جانب سے فائرنگ کرنے کے بعد وہاں بھگدڑ مچ گئی  جس سے کچھ  افراد زخمی  ہو گئے، بعد ازاں  پولیس کی جانب سے  اسپیکر پر  ایک دوسرے سے فاصلے  پر کھڑے  ہونے کے اعلانات بھی کئے گئے۔

جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے جنوبی افریقہ کے 57 ملین افراد کو 21 دن گھر پر رہنے کا حکم دیا ہے اور پولیس اور فوج کو لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے لئے تعینات کیا ہے۔

Advertisement

لیکن بہت سارے افراد ، خاص طور پر غریب محلوں سے ، اس حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ، کھانے کی تلاش میں گھروں سے نکل جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں کورونا سے متاثرہ  افراد کی تعداد  1 ہزار 749 ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13 ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version