آن لائن شادی کا آغاز کر دیا گیا

کورونا وائرس کی وبا اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ سب اس وائرس کی وجہ سے اپنے گھروں تک محدود رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں آن لائنشادی کا آغاز کر دیا اور تمام مہمانوں نے بھی آن لائن شرکت کی۔
یاد رہے شادی کی تقریب انڈونیشیا میں منعقد ہوئی جس میں باراتیوں اور میزبانوں نے آن لائن شرکت کی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں محمد نور جامان اور اوجی لیستاری ویدیا نامی جوڑے نے آن لائنشادی کر کے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔
آن لائنشادی کی تقریب میں خاص بات یہ تھی کہ تقریب میں مہمانوں نے آن لائن رسومات کو ادا ہوتے ہوئے دیکھا ، تقریب کے دورانیا 40 منٹ جاری رہا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہانڈونیشیا میں سرکاری سطح پر تقریبات پر پابندی نہیں پھر بھی اس انوکھے انداز میں شادی کر کے خود کو اور لوگوں کو اس ووبا سے محفوظ رکھنے کا پیغام دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے دلہا نے میڈیا کو بتایا کہ شادی کی تاریخ گزشتہ برس طے کی گئی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے یہ فیصلا کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

