Advertisement

مذہبی حکام نے طبی عملے کو روزہ رکھنے سے مستثنیٰ قرار دے دیا

روزہ

متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) میں  مذہبی حکام نے طبی عملے کو روزہ رکھنے سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبرا رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کے  مذہبی حکام نے کورونا وائرس سے جنگ کے ہر اول دستے طبی عملے کو  رمضان المبارک میں روزہ رکھنے   مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔

مذہبی حکام کی جانب سے سرکاری میڈیا پر دیے گئے ایک بیان میں کہا  گیا ہے کہ تمام صحتمند افراد روزہ رکھنے کے پابند ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے جنگ میں مصروف طبی کارکنوں کو اگر خدشہ  ہو کہ روزہ رکھنے سے ان کی قوت مدافعت کم ہوسکتی ہے یا انہیں زیر نگرانی مریض کی نگہداشت  میں مشکل پیش آسکتی ہےتو وہ روزہ نہ رکھیں۔

حکام نے شہریوں   سے بھی کہا ہے کہ  وہ مقدس مہینے رمضان المبارک کے دوران  میں نماز کے لئے جمع نہ ہوں  بلکہ تمام لوگ نماز  کی ادائیگی اپنے گھروں میں کریں۔

Advertisement

حکام کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک اور عید الفطر کی  نماز پڑھتے  وقت سماجی فاصلے  کے اصول پر عمل کریں۔

متحدہ عرب امارات نے مساجد سمیت تمام جگہوں پر با جماعت نماز ادا کرنے سے روک دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version