8 نومولود میں کرونا وائرس کی تشخیص

کورونا وائرس کی تشخیص کمسن بچوں میں ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاپان کے شہر ٹوکیو میں 8 نومولود بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ دنیا کے بہت سے ممالک میں کورونا کی وجہ سے لاک ڈاون نافذ ہے اور لووگ گھروں تک محدوڈ ہے تاکہ کورونا سے خود کو اور لوگوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔
ٹوکیو کیئر سینٹر میں اسٹاف ممبر کے کرونا سے متاثر ہونے کے بعد وائرس آٹھ نومولود بچوں میں بھی اس وبا کی تشخیص ہوئی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نومولود بچوں میں کورونا کی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے۔
کورونا سے متاثرہ بچے اسپتال میں زیرعلاج ہیں.
پورٹ کے مطابق اسٹاف ممبر کا کرونا وائرس ٹیسٹ 16 اپریل کو مثبت آیا تھا جس کے بعد تمام بچوں کے کرونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے۔
واضح رہے کہ ٹوکیو کیئر کے 46 اسٹاف ممبر کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنا باقی ہے، تمام افراد کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News