Advertisement

کورونا ویکسین پر کتنی رقم خرچ ہوگی

کورونا ویکسین

جرمن حکومت نے بتا دیا کے عالمی وبا کورونا کی ویکسین میں کتنی رقم خرچ ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق جرمن حکومت نے بتایا کہ کورونا کی ویکسین میں 750 ملین یورو کا خرچ آئے گا۔

ریسرچ منسٹر کے بقول جیسے ہی کوئی ویکسین دریافت ہو جاتی ہے اور اس کی منظوری بھی مل جاتی ہے، تو لازمی ہے کہ یہاں جرمنی اور پوری دنیا میں تیزی سے اور بڑے پیمانے پر دوا کی پیداوار شروع ہو سکے۔

کورونا کی ویکسین کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے ریسرچ آنیا کارلیچیک نے جرمن چانسلر انجیلا میرکل سے ’کورونا کابینہ‘ میں ملاقات بھی کی۔

آنیا کارلیچیک نے ’کورونا کابینہ‘ کے اجلاس میں بتایا کہ جرمنی میں ویکسین کی تیاری میں لگ بھگ نصف ارب یورو کی لاگت آئے گی۔

Advertisement

دوسری جانب 250 ملین یورو پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کارلیچیک نے جرمن میڈیا کوبتایا کہ ابتدائی مرحلے میں رضاکارانہ بنیادوں پر ہونے والے ٹیسٹوں میں طبی عملے یا دیگر ضروری کارکنوں کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version