مسجد حرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کرنے والوں کے لیے بری خبر

مسجد حرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کرنے والوں کے لیے بری خبر سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سعودی حکومت کا ایک اور اقدام ، مسجد حرام میں اعتکاف کی اجازت نہیں دی۔
یاد رہے کہ کورونا سے بچاؤ کے پیش نظر سعودی حکومت نے اس سال اعتکاف کی اجازت نہیں دی۔
اس سے قبل کورونا کی وجہ سے اجتماعی عبادات متاثر ہوئی تھی تاہم اب جمعہ کے اجتماعات کے بعد اعتکاف بھی متاثر ہو گیا۔
اس سال رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسجد الحرام اور مسجدی نبوی میں اعتکاف کی اجازت نہیں دی گئی ۔
اس حوالے سے حرمین کے امور کی نگرانی کرنے والی پریزیڈینسی نے کچھ روز قبل ہی اعلان کردیا تھا۔
دوسری جانب سعودی عرب میں عیدالفطر کی پانچ چھٹیوں کے دوران کرفیو نافذ رہے گا۔
واضح رہے کہ اب تک سعودی عرب میں کورونا وائرس سے 273 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 44 ہزار سے زائد لوگ کورونا کی وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

