Advertisement

مسجد نبویﷺ میں عبادتوں کی ادائیگی معطل

مسجد نبوی

مسجد نبوی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ اور دیگر فرض نمازوں کے لیے مسجد نبوی عام نمازیوں پرمعطل تھی، ہے اور تاحکم ثانی برقرار رہے گی۔

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے یہ وضاحت سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان اطلاعات کی تردید میں جاری کی ہے جن میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ سعودی حکومت نے مسجد نبوی کے دروازے عام نمازیوں اور زائرین کے لیے کھول دیے ہیں۔

اس سے قبل سعودی حکومت نے 26 مئی کو اعلان کیا تھا کہ ملک بھر کی تمام مساجد جمعہ اور دیگر فرض نمازوں کے لیے اتوار 31 مئی سے کھول دی جائیں گی البتہ اس سلسلے میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی کا تذکرہ نہیں کیا گیا تھا کیونکہ اسلامی دنیا کی یہ دونوں مقدس مساجد جمعہ اور دیگر فرض نمازوں کے لیے مسلسل کھلی ہوئی ہیں۔

یہاں عام نمازیوں کی آمد پر پابندی ہے اور دونوں مساجد کا عملہ اور سکیورٹی فورس کے اہلکار ان میں نمازیں ادا کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ بعض لوگوں نے سعودی حکومت کی جانب سے ملک کی تمام مساجد کے کھولنے جانے کے فیصلے مسجد الحرام اور مسجد نبوی پر بھی لاگو کردیا تھا جس کا کوئی جواز نہیں کیونکہ یہ دونوں مساجد عام نمازیوں کے داخلے پر پابندی کے ساتھ جمعہ اور فرض نمازوں کے لیے کبھی بند نہیں ہوئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version