Advertisement

کورونا کے نئے کیسز سامنے آگئے

فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ

دنیا بھر کے ممالک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے چین میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

ووہان میں ایک ماہ بعد 6 کیسز سامنے آچکے ہیں، شمال مشرقی شہر شولان میں کورونا کیسز کے باعث جنگی حالت نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا میں بھی کورونا کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

جنوبی کوریا میں کورونا کی تعداد بڑھ کر 2،100 سے زیادہ ہوگئی ، جس کے بعد نائٹ کلب بند کردیے گئے ہیں۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق سیول میں بیشتر کیسز ایک 29 سالہ شخص سے پھیلے جس نے 3 نائٹ کلبس کا دورہ کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا میں کورونا متاثرین افراد کی تعداد گیارہ ہزار ہوگئی اور ہلاکتوں کی تعداد 256 ہوگئی ہے۔

جرمنی کے سلاٹر ہاؤسز میں بھی کورونا وائرس کے نئے کیس سامنے آئے ہیں  اور مزید 180 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ بھارت میں ایک دن میں ریکارڈ 4 ہزار 200 سے زائد افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 67 ہزار تک پہنچ گئی۔

برطانیہ میں اموات کی تعداد 31،855 ہوگئی ہے ، جس کے بعد ملک میں لاک ڈاؤن کو یکم جون تک بڑھا دیا گیا ہے۔

دنیا بھر میں تقریبا 4. 4.2 ملین افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ، جن میں سے 284،000 فوت ہوچکے ہیں اور ڈیڑھ لاکھ اس وائرس سے صحت یاب بھی ہوگئے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version