Advertisement

افغان طالبان کا عید الفطر کے موقع پر تین دن کیلئے سیز فائر کا اعلان

افغان طالبان

افغان طالبان   کی طرف سے عید الفطر کے موقع پر تین دن  کے لیے سیز فائر کا اعلان کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  طالبان کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان طالبان رہنما کے عیدالفطر کے پیغام کے بعد جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ امن معاہدے پر قائم ہیں۔

چیف ایگزیکٹیو افغانستان عبداللہ عبداللہ  نے طالبان کی جانب سے کیے گئے اعلان کا خیر مقدم کیا۔

عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ   عید الفطر کے موقع پر طالبان کی جانب سے سیز فائر اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔طالبان کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر سیز فائر کا اعلان ملک میں قیام امن کی راہ میں اہم اقدام ہے۔

چیف ایگزیکٹیو افغانستان کا کہنا ہے کہ   امید ہے کہ عید الفطر کے ایام میں جنگ بندی سے دونوں اطراف کے قیدیوں کے تبادلے میں مدد ملے گی۔ جنگ بندی کے اعلان سے تشدد کو کم کرنے اور بین الافغان مذاکرات میں  بھی مدد ملے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  افغانستان میں امن کا قیام ہماری پہلی ترجیح ہے۔ ہم جنگ بندی اور دیرپا امن کے حصول کے لیے ہر مثبت اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version