Advertisement

کورونا وائرس کے متعلق برطانوی وزیراعظم کا بیان

برطانوی وزیراعظم

جانسن

کورونا وائرس سے متعلق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا اہم بیان سامنے آگیا ہے جس میں نے انے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے حوالے سے اہم انکشافات کئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بتایا کہ جس وقت میں کورونا وائرس میں مبتلا تھا اس وقت ڈاکٹر میری موت کا اعلان کرنے کے لئےذہنی طور پر تیار تھے۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے میری حالت بہت خراب ہو گئی تھی اور اسپتال میں زندہ رہنے اور مرنے کے امکانات برابر ہوگئے تھے۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری بیماری کے وقت ڈاکٹر مجھے مسلسل آکسیجن دے رہے تھے اور میری جان بچانے کی ہر ممکن کوششیں بھی کی گئی تھیں جبکہ برطانوی وزیراعظم نے جان بچانے پر طبی عملے کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 440 ہوگئی

Advertisement

یاد رہے کہ برطانوی وزیر اعظم نے 27 مارچ کو کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی تھی لیکن ان کا کہنا تھا کہ ان میں صرف معمولی علامات پائی جاتی ہیں لیکن ایک ہفتے تک خود ساختہ تنہائی اختیار کرنے کے باوجود ان کی طبعیت بہتر نہیں ہو سکی تھی اس لئے انہیں 5 اپریل کو مزید ٹیسٹوں کے لیے اسپتال لایا گیا تھا لیکن 24 گھنٹوں کے اندر ہی انہیں انتہائی نگداشت وارڈ (آئی سی یو) میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

بورس جانسن نےانتہائی نگداشت وارڈ میں تین دن مصنوعی آکسیجن سپورٹ پر گزارے اور 12 اپریل کو ہسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کے بعد انہوں نے اعتراف کیا کہ اس صورت حال کا کوئی بھی نتیجہ نکل سکتا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے یہ ضرور سوچا کہ میں اس صورت حال سے کیسے نکلوں گا لیکن کسی بھی لمحے یہ نہیں سوچا کہ میں مر سکتا ہوں۔

برطانوی وزیراعظم کا بیان  میں بتایا کہ وہ پہلے اپنی صحت کے حوالے سے انتے سنجیدہ نہیں تھے اور طبعیت خراب ہونے کے باوجود کام کرنا چاہتے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version