کورونا وائرس عید کی خوشیاں بھی نگل گیا

کورونا وائرس عید کی خوشیاں بھی نگل گیا ہے جس کے بعد دنیا بھر میں عید کی خوشیاں بے رنگ ہوگئی ہیں۔
عید کے روز بھی اپنوں سے بھی فاصلہ رکھنا، گلے ملنے پر بھی پابندی عائد اسکے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں عید الفطر پر محدود اجتماعات، عید پابندیوں اور احتیاط کے ساتھ منائی جارہی ہے ۔
سعودی عرب میں عید کے موقع پر بھی کرفیو نافذ رہا جبکہ مسجد الحرام میں عید کی نماز ادا کی گئی اور مسجد نبویؐ میں بھی نماز عید کا اجتماع ہوا۔
پابندی کے باعث شہری شریک نہیں ہوئے صرف مسجد کے ارکان نے ہی نماز ادا کی اور امت مسلمہ کی خوشحالی، کورونا سے جاں بحق ہونیوالوں کی مغفرت اور اس وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
ترکی میں عید سے قبل ہی سخت لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جس کے باعث عید کے محدود اجتماعات ہوئے۔ زیادہ تر لوگوں نے گھروں میں عید کی نماز ادار کی۔
مصر، کویت، اردن، بحرین اور قطر میں بھی تہوار مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، ایشیائی ممالک مشرق وسطی ، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں بھی عید کے رن پھیکے رہے۔ ۔۔ امریکا اور یورپی ممالک میں بھی سادگی سے عید منائی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ بنگلا دیش اور بھارت میں چھوٹی عید کل منائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

