اسرائیل نے کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا ہے

اسرائیل نے کورونا وائرس کا علاج دریافت کرلیا
اسرائیل نے کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینت کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے ہم نے ایک ایسی اینٹی باڈی تیار کرلی ہے جس سے کورونا کے علاج میں کامیابی ہو سکتی ہے، یہ اینٹی باڈی کورونا وائرس کو مریض کے جسم کے اندر ہی تباہ کر سکتی ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ 3 مہینوں تک ویکسین کا انسانوں پر ٹرائل کیا جائے گا۔
بیان کے مطابق حیاتیاتی تحقیق کے ادارے کی جانب سے اینٹی باڈیز کو تیار کرنے کے بعد اب اگلے مرحلے میں ادارہ اس کی رجسٹریشن کروائے گا، جس کے بعد اسرائیلی ادارہ مذکورہ فارمولے کے تحت بڑے پیمانے پر اینٹی باڈیز کی تیاری کیلئے دیگر ممالک کے حیاتیاتی تحقیقاتی اداروں سے اینٹی باڈیز بنوائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج اینٹی باڈیز سے کیا جا رہا ہے، تاہم وہ اینٹی باڈیز ایسے لوگوں سے حاصل کی جاتی ہیں جو کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News