Advertisement

وائرس سے پھیلنے والی تباہی کی بڑی وجہ لیڈر شپ کا بحران ہے، اقوام متحدہ

آزادی صحافت

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل دنیا بھر کی حکومتوں پر پھٹ پڑے اور کہا ہے کہ دنیا بھر میں وائرس سے پھیلنے والی تباہی کی بڑی وجہ لیڈر شپ کا بحران ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ سب ممالک نے مشترکہ حکمت عملی کی بجائے الگ الگ طریقے سے وبا کو روکنے کی کوشش کی جس کے باعث اتنی تباہی ہوئی ہے۔

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز نے کہا ہے کہ دنیا میں وائرس کی ہلاکت خیزیوں کی کچھ ذمہ داری دنیا کے لیڈران پر بھی عائد ہوتی ہیں کیونکہ سب نے مختلف لائحہ عمل اپنایا جس سے وائرس اتنی تیزی سے پھیلا اور اتنی ہلاکتیں ہوئیں۔

میڈونا میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی

چین اور امریکہ کے تنازعے پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ بات حقیقت ہے کہ دنیا میں لیڈر شپ کا بحران ہے اسی وجہ سے دنیا کے دو بڑے ممالک میں اب تک مشترکہ حکمت عملی طے نہ پائی جاسکی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر مائیک ریان نے اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات پر رد عمل ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ کورونا وائرس کو قدرتی  وباء ہے۔

ڈبلیو ایچ او کےایمرجینسی شعبے کے سربراہ مائیکل ریان کا کہنا ہے کہ ہمیں سو فیصد یقین ہے کہ کورونا انسان کا بنایا وائرس نہیں،،،یہ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوا ہے۔

عالمی ادارے نے چین کی وائرس کی افزائش سے متعلق جاری تحقیقات کا حصہ بننے کی خواہش بھی ظاہر کردیاور کہا  ہے کہ ایسا اس لیے چاہتے ہیں تاکہ وبا سے متعلق جامع ریسرچ کی جائے اور انسانیت کو لاحق خطرات سے بچایا جاسکے۔

انہوں نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ساتھ دنیا کورونا وائرس کے دوبارہ سر اٹھانے پر پابندیاں لگانے کے لئے تیار بھی رہے  اور اگر کورونا قابو میں آرہا ہے تب بھی لوگوں کو ایک دوسرے سے فاصلے، صفائی ستھرائی اور صحت سے متعلق احکامات اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد جاری رکھنا چاہیے کورونا وائرس کی جانچ کے لئے ٹیسٹ کا طریقہ کارجاری رہنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version