Advertisement

کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ

دنیا بھر میں جاری عالمی وبائی صورتحال  اس وقت نشیب و فراز میں ہے جس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مرض میں مبتلا مریضوں کی ہلاکت کی تعداد 3 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ پوری دنیا میں سینتیس لاکھ سے زائد افراد  متاثر ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں نئی دو ہزار  سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ  ہوئیں، یہاں اب تک 72 ہزار سے زائد اموات اور 12 لاکھ سے زائد متاثرین رپورٹ ہوچکے ہیں ۔

امریکہ کے ساتھ برطانیہ میں  بھی  نئی اموات کی تعداد بڑھ گئی، یہاں 600 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں ہیں  جس کے ساتھ کل ہلاکتوں

 کی تعداد اٹلی سے زیادہ یعنی انتیس ہزار  چار سو تک پہنچ گئی ہے۔

فرانس میں بھی تین سو تیس افراد موت کی نیند سوگئے جبکہ اٹلی  میں دو سو چھتیس افراد اور اسپین میں ایک سو پچاسی  افراد جانوں سے چلے گئے۔

Advertisement

جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 993 سے بڑھ گئی ہے جب کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترکی میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 59 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 5 سو  سے تجاوز کر گئی۔

ایران میں کورونا نے مزید 63 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ایران میں کورونا سے اب تک 99 ہزار970 افراد متاثر ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار تین سو سے بڑھ گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version