ریسٹورنٹ میں سماجی دوری رکھنے کے لیے منفرد انداز اختیار کر لیا گیا

لاک ڈاون میں نرمی کے بعد ریسٹورنٹ کھول دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کے ایک ریسٹورنٹ کی میزوں پر 1940 کے اسٹائل کے مجسموں کو رکھا گیا ہے۔
امریکا میں مجسموں کا استعمال سماجی دوری کے پیغام کو دینے کے لیا کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے امریکا کے ریسٹورنٹ کےمالک کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ہم ایک مرتبہ پھر اپنا ریسٹورنٹ کھول رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے ریسٹورنٹ میں سماجی دوری کا پوری طرح کاخیال کیا ہے۔
ریسٹورنٹ کےمالک نے مزید کہا کہ اس وقت سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے ہم نے یہاں مجسمے بھی رکھ دیے ہیں تاکہ ان کی وجہ سے اصل لوگ دور بیٹھ سکیں۔
واضح رہے کہ سماجی دوری کا خیال رکتے ہوئے سوئیڈن میں ریسٹورنٹ کھولا گیا جہاں بیٹھنے کے لیے صرف ایک ہی ٹیبل لگی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

