Advertisement

پاک، امریکہ تعلقات مضبوط بنیاد پر استوار ہیں، مائیک پومپیو

سیکرٹری خارجہ

امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان تعلقات دوستی اور مشترکہ اقدار کی ایک مضبوط بنیاد پر استوار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ امریکہ اور پاکستان تعلقات ایک مضبوط بنیاد پر استوار ہیں جبکہ کورونا وائرس سے متعلق  ہماری ایک دوسرے کے لئے حمایت واضح ہے۔

Advertisement

اپنے پیغام میں امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے مزید کہا کہ خوشی ہوئی کہ دونوں ممالک میں کمیونٹیوں کے لئے نچلی سطح پر مدد کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں کوروناوائرس سےہونےوالی اموات کی تعداد ویت نام جنگ میں مارےگئےامریکیوں سےبھی بڑھ گئی ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کےمطابق امریکامیں کوروناوائرس کی وباسےمرنےوالےامریکی افراد کی تعداد نصف صدی قبل امریکااورویت نام میں ہونےوالی جنگ میں مرنےوالےامریکی فوجیوں سےزیادہ ہوگئی۔

کوروناوائرس سےامریکامیں ویتنام جنگ سےبھی زیادہ ہلاکتیں

خبررساں ادارےکےمطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکابھرمیں کوروناسےہونےوالی 2207 ہلاکتوں کےبعد امریکی ہلاکتوں کی تعداد 59 ہزار 284تک جاپہنچی جوویت نام جنگ میں ہلاک ہونےوالےامریکی فوجیوں سےبھی زیادہ ہے۔

Advertisement

امریکی نیشنل آرکائیو کے مطابق ویت نام جنگ میں 58 ہزار 220 امریکی مارے گئے تھے جبکہ امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 59 ہزار 266 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version