Advertisement

رواں سال کے آخر تک ویکسین تیار کرلیں گے، امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رواں سال کے آخر تک ویکسین تیار کرلیں گے، کسی اور ملک نے ویکسین بنائی تو خوشی ہوگی۔

غیرملکی نیوز ادارے کو ایک انٹرویو میں امریکی صدر ٹرمپ نے نہ صرف پورے امریکہ کو ستمبر تک کھولنے بلکہ کورونا کے خاتمے کے دن کا بھی بتادیا ہے اور بتایا کہ اگلا سال امریکی معیشت کے  لئے غیرمعمولی تجارت کا سال  ہوگا۔

امریکی صدر ٹرمپ کہتے ہیں کہ ستمبرتک پورے ملک کے اسکول کالجز اور جامعات کھول دی جائیں گی جبکہ ساحل سمندر بھی کھلیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پارکس کھل رہے ہیں، ساحل کھل رہے ہیں کیونکہ کسی مقام پر تو ہمیں ملک کو کھولنا ہے اور پہلی چیز جو مجھ کرنا ہے وہ یہ ہے کہ مجھے ملک کو واپس لانا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ ملک کو واپس لانا ہے جہاں یہ پہلے تھا اور شاید اس سے زیادہ میرے خیال میں اگلا سال ہمارے لئے غیر معمولی تجارت کا سال ہوگا اور ویکسین بھی  آئے گی اور یہ ہو کہ وائرس بھی گزر جائے گا۔

Advertisement

انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ کیا واپس  آئے گا؟ تو امریکی صدر نے جواب میں بتایا کہ ہوسکتا ہے ، شاید کیونکہ بعض لوگ کہتے ہیں ہاں۔

امریکی صدر نے بتایا کہ بارک اوباما اور جو بائیڈن نے کچھ نہیں کیا ہمارے پاس وینٹی لیٹر نہیں تھے، ہمارے پاس ٹیسٹنگ نہیں تھی کچھ نہیں تھا، مجھے ورثے میں سب خالی ملا، فوج بھی اسلحے سے خالی ملی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version