Advertisement

مودی بھارتی عوام کو کورونا کے خلاف ٹسٹنگ کی سہولیات کی فراہمی میں ناکام

ٹسٹنگ

جنوبی ایشیا میں کورونا وبا کے آہستہ پھیلنے کی وجہ کم افراد کو ٹسٹنگ کی سہولت کی فراہمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی بھارتی عوام کو کورونا کے خلاف ٹسٹنگ کی سہولیات کی فراہمی میں ناکام ہو گئے ہیں۔

نیویارک ٹائمز کا تبصرہ سامنے آ گیا جس کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے دو ماہ سے لاک ڈاون جاری ہے،لاک ڈاون کے پہلے روز 25 مارچ کو بھارت میں کورونا کے باعث 13 اموات اور 618 کنفرمڈ کیسز تھے جبکہ بھارت میں لاک ڈاؤن میں آسانی کے بعد اب 1 لاکھ 51 ہزار رجسٹرڈ کیسز ہیں۔

نیویارک ٹائمز کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں آسانی کے بعد اب بھارت میں اموات کی تعداد 4 ہزار 3 سو ہو گئی ہے بھارت میں طویل اور سخت ترین لاک ڈاون کے باوجود 64 روز میں کورونا کے کیسز 100 سے بڑھ کر ایک لاکھ تک جا پہنچے ہیں جبکہ 30 ممالک میں جہاں کورونا کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 25 ہزار سے زائد ہے۔

نیویارک ٹائمز نے دعوی کیا کہ جنوبی ایشیاء میں کورونا کے آہستہ ہھیلاو کی ایک وجہ وہاں ٹسٹنگ کی کم سہولیات ہو سکتی ہے جبکہ جنوبی ایشیاء میں کورونا کے آہستہ پھیلاو کی ایک وجہ وہاں کی آبادی کا تناسب بھی ہو سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version