کورونا کے باعث بالکونی سینما متعارف

کورونا کی وجہ سے تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے بالکونی سینما متعارف کروا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں بالکونی سینما متعارف کرا دیا گیا ہے۔
برازیل میں دلچسپ منظر دیکھنے کو مل رہا ہے کیونکہ برازیل کے شہری اپنے گھروں کی بالکونیوں سے فلمیں دیکھ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ کورونا کہ وجہ سے بہت سے ممالک میں لاک ڈاون نافز ہے۔
لاک ڈاون کی وجہ سے لوگ اپنے اپنے گھروں تک محدود ہے اور اس ہی وجہ سے تمامم تر اجتماعت اور سرگرمیاں ختم کر دی گئی ہے البتہ گھروں سے غیر ضروری طور پر نکلنے پر بھی پابندی عائد ہے۔
کورونا کے پھیلاو میں تیزی کی وجہ سے سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے بالکونی سینما متعارف کروایا گیا ہے تاکہ لوگوں کی کچھ بوریت ختم ہو سکے۔
تمام صورتحال کو دیکھ کر برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں مقامی حکومت نے شہریوں کو تفریح فراہم کرنے کی غرض سے منفرد انداز اپنایا اور بالکونی سینما بنا ڈالا۔
واضح رہے کہ مقامی حکومت نے گاڑیوں پر بڑی سکرینز لگائیں اور شہر کے مختلف مقامات پر ان گاڑیوں کو اپارٹمنٹس کے سامنے کھڑا کر دیا اور فلمیں نشر کیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News