کورونا وائرس ، ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 68 ہزار سے تجاوز کرگئی

کورونا وائرس کی تباہ کاریوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات ڈھائی لاکھ سے تجاوز کرگئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وباء دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے جس میں 2،68،047 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 38 لاکھ 75 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
دوسری جانب اس وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 28 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
اس مہلک وائرس کے سب سے زیادہ مصدقہ مریض امریکہ میں ہیں جہاں 12 لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 75 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی ہے۔
اسپین میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 56 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 26 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
اٹلی میں 2لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 29 ہزار 900 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں مریضوں کی تعداد دولاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 30 ہزار 600سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔
روس میں 1 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 1 ہزار 600 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 74 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اموات 25 ہزار 800 سے تجاوز کر چکی ہیں۔
جرمنی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 68 ہزار سے زائد جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 7ہزار 300سے تجاوز کرگئی ہے۔ ترکی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار سے تجاوز کرگئی ہےجبکہ ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 600 سے تجاوز کرگئی ہے۔
برازیل میں ایک لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 8 ہزار 600 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ایران میں مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اموات کی تعدا 6 ہزار 400 سے تجاوز کرگئی ہیں۔
چین میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 82 ہزار 800 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 4ہزار 600 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
کینیڈا میں 64 ہزار سے زائد مریض ہیں جبکہ 4 ہزار 400 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ پیرو میں 54 ہزار سے زائد مریض جبکہ ایک ہزار 500 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
بھارت میں 54ہزار سے زائد مریض جبکہ ایک ہزار 800 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ بیلجیم میں 51 ہزار سے زائد مصدقہ مریض ہیں جبکہ 8ہزار 400 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔
نیدرلینڈز میں 41 ہزار 700 سے زائد افراد متاثر جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 5ہزار 200 سے زائد ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

