Advertisement

بھارت نے پاکستان کو سفارتی عملہ کم کرنے کا کہہ دیا

بھارت

بھارت نے ایک مرتبہ پھر سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا تے ہوئے  پاکستان مخالف ایک اور قدم اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستانی ناظم الامور کو طلب کر  کے  پاکستانی ہائی کمیشن کے اراکین پر جاسوسی اور تخریب کاری میں ملوث ہونے کے الزامات لگا تے ہوئے ہائی کمیشن کے اسٹاف میں 50 فیصد کمی کا مطالبہ کر دیا۔

دوسری جانب بھارت نے یہ بھی اعلان کیا کہ بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے اسٹاف میں بھی 50 فیصد کمی کی جائے گی اور فیصلے پر سات دن کے اندر عملدرآمد کیا جائے گا ۔

 بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پاکستانی ہائی کمیشن اسٹاف پر جاسوسی اور تخریب کاری میں ملوث ہونے کے جھوٹے الزامات لگائے گئے  ہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان پر اپنے دو سفارتی اہلکاروں سے ناروا سلوک کا الزام بھی لگایا جو ایک راہ گیر کو زخمی کر کے جائے حادثہ سے فرار کی کوشش میں شہریوں کے ہاتھوں پکڑے گئے اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کیے گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version