Advertisement

رواں برس کتنے خوش نصیب حج کریں گے، فیصلہ ہوگیا

حج

سعودی حکومت نے رواں برس کورونا وائرس کے پیش نظر حج کے شرکا کی تعداد محدود رکھنے کے لیے بین الاقوامی حج منسوخ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس صرف سعودی عرب میں مقیم افراد ہی حج ادا کرسکیں گے۔سعودی حکومت نے فیصلے سے دیگر ممالک کو آگاہ کردیا ہے۔

سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر  نے پریس کانفرنس میں حجاج کی تعداد کے بارے میں بتایا کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال عازمین حج کی تعداد 80 فیصد کم ہوگی۔رواں برس تقریباً دو لاکھ مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حج کی ادائیگی سے قبل تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گےاور  حج کی ادائیگی کے دوران سماجی فاصلوں پر عملدرآمد کو سختی کے ساتھ یقینی بنایا جائے گا۔

سعودی وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو اس سال حج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ جان لیوا امراض میں مبتلا افراد بھی اس سال حج نہیں کرسکیں گے۔

Advertisement

ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر   نے کہا کہ مناسک حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کو دو ہفتے کے لیے قرنطینہ کر دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا،ٹرمپ کا دعویٰ ،مودی سرکار یقین دہانی سے مکرگئی
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version