افغانستان میں کار بم دھماکہ اور راکٹ حملہ، 23 افراد جاں بحق

افغانستان میں کار بم دھماکے اور راکٹ حملے میں 23 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے بازار میں کار بم دھماکے اور راکٹ حملے کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
افغان صوبے ہلمند کے ضلع سنگین کے زول بازار میں میلے پر 4 راکٹ فائر کیے گئے۔
دہشت گردوں نے زول بازار میں پہلے 4 راکٹ فائر کیے جس کے بعد اسی مقام پر دھماکے سے گاڑی کو بھی اڑا دیا گیا۔
کار بم دھماکے اور راکٹ حملوں میں بچوں سمیت 23 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے۔
افغانستان میں دھماکہ، انسانی حقوق کی خاتون جاں بحق
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ہلمند کے ضلع واشر میں سڑک کنارے دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

