Advertisement

کورونا کو شکست دینے والے ممالک پھر کورونا کی لپیٹ میں

کورونا

کورونا کو شکست دینے والے ممالک میں یہ وباء پھر سے سر اٹھانے لگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  نیوزی لینڈ  میں 3 ہفتوں بعد کورونا وائرس کے دو نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔دونوں کیسز غیر ملکی افراد کے ہیں۔

نیوزی لینڈ میں 2 خواتین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ وائرس سے متاثرہ دونوں خواتین کا تعلق برطانیہ سے ہے ۔

دونوں خواتین کو ویلنگٹن میں جنازے میں شریک ہونے کی اجازت دی گئی تھی ۔

رپورٹ مثبت آنے پر  دونوں خواتین کو ہوٹل کے کمروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے اور ہوٹل اسٹاف کا بھی ٹیسٹ کیاجائےگا۔

Advertisement

یاد رہے کہ  گذشتہ ہفتے وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نےنیوزی لینڈ کو کورونافری قراردیاتھا۔

دوسری جانب اس وباء کے آغاز والے ملک چین میں بھی کافی عرصے بعد 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

چینی صحت کمیشن کا کہنا ہے کہ 32 کیسز مقامی جبکہ 8 کیسز غیر ملکی افراد کے ہیں ۔

واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس  کو شکست دے کر لاک ڈاؤن ختم کرکے ایس او پیز کے تحت زندگی معمول پر آچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر پاکستان میں کارروائی کا ذکر چھیڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version