Advertisement

اسپین میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا

اسپین

کورونا وائرس سے شدید متاثر یورپی ملک  اسپین میں وباء کے مکمل خاتمے تک ماسک پہننا  لازمی قرار دے دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے وزیر صحت سلواڈور نے کہا ہے کہ کورنا وائرس کی وباء کے مکمل خاتمے تک  ملک میں ماسک لگانا لازمی ہوگا۔

وزیر صحت نے کہا کہ یہ صورتحال 21 جون کو ہنگامی حالت ختم ہونے کے بعد  بھی  اس وقت تک نافذ العمل رہے گی جب تک ہم مستقل طور پر وائرس کو شکست نہیں  دے دیتے  یا اس کا موثر علاج  اور ویکسین  تیار نہیں کرلیتے ۔

واضح رہے کہ  چین سے شروع ہونے والی اس وباء نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اسپین  کورونا وائرس  سے شدید متاثرہ ملکوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔

وہاں 2 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہیں جبکہ 27 ہزار سے زائد  زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version