برطانوی شہریوں کی واپسی کیلئے تعاون پر برطانوی ہائی کمشنر پاکستان کے شکرگزار

کورونا وباء کے دوران پاکستان میں پھنسے ہوئے برطانوی شہریوں کی وطن واپسی کیلئے تعاون پر برطانوی ہائی کمشنر نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے کورونا وباء کے دوران پاکستان میں پھنسے ہوئے برطانوی شہریوں کی وطن واپسی کیلئے تعاون پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ اور پاکستان نے مل کر اپنے ممالک کے مابین لوگوں کے محفوظ سفر کی حمایت جاری رکھی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے وبا کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے ممالک کے مابین محفوظ سفر کے لئے اکھٹے انتھک محنت کی ہے۔
کرسچین ٹرنر نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں دوست ہی ساتھ دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News