Advertisement

امریکہ طالبان امن معاہدہ ایک سنہری موقع ہے، عائشہ فاروقی

باہمی تعاون

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ طالبان امن معاہدہ ایک سنہری موقع ہے جس سے افغانستان کو فائدہ اٹھانا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ افغانستان میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پاکستان نے بھی شرکت کی۔

کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے خطے اور عالمی امن اور استحکام کے لیے پرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پر زور دیا گیا جبکہ پاکستان نے زور دیا کہ امریکہ طالبان امن معاہدہ ایک سنہری موقع ہے جس سے افگان قیادت کو فایدہ اٹھانا چاہیئے۔

کانفرنس میں پاکستانی قیادت کا کہنا تھا کہ افغان قیادت کو مل جل کر کام کرتے ہوئے ایک وسیع شمولیت پر مبنی سیاسی حل کا حصول یقینی بنانا چاہیئے۔

ڈاکٹر عائشہ فاروقی نے بتایا کہ پاکستان نے اس امید کا اظہار کیا کہ معاہدے کے مطابق قیدیوں کی رہائی سے جلد بین الافغان مذاکرات کے آغاز کی راہ ہموار ہو گی۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے زور دیا کہ جلد اور نتیجہ خیز بین الافغان مذاکرات کو یقینی بنانا عالمی برادری کی ضرورت ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان کی تجارت کے فروغ کے لیے کوویڈ 19 احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سرحدی کراسنگ ٹرمینلز کھولنے کو بھی اجاگر کیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی گئی، کانفرنس کاانعقاد “امن کے لیے اتفاق رائے کی مضبوطی” سے کیا گیا جبکہ افغانستان کی حکومت نے کانفرنس کی میزبانی کی۔

افغان صدر اشرف غنی اور افغانستان کی سپریم قومی مفاہمتی کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر عبد اللہ عبداللہ نے بھی کانفرنس میں شرکت کی جبکہ کانفرنس میں متعدد ممالک اور تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہباز شریف سے بل گیٹس کی ملاقات، پاکستان سے تعاون پرشکریہ ادا کیا
ٹرمپ نے عزی جنگ بندی کےلئے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version