Advertisement

غیر ملکی پروازوں کے حوالے سے پاکستان کے لئے اچھی خبر

غیر ملکی پروازوں

پاکستان بھر میں جس وقت دنیا بھر سے فلائٹ آپریشن معطل کیا جارہا وہیں اتحاد ایئرلائنز کی جانب سے پروازوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتحاد ایئرلائن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ غیر ملکی ائیر لائن اتحاد ائیرویز نے 16 جولائی سے پاکستان کے لئے اپنی پروازوں میں اضافہ کردیا ہے۔

اعلانیئے کے مطابق اتحاد ائیر ویز پاکستان کے لئے ہفتہ وار 12 پروازیں آپریٹ کرے گی جس میں سے لاہور کے لئے 7 ،اسلام آباد کے لئے 2 اور کراچی کے لئے 3 پروازیں آپریٹ کی  جائیں گی۔

ایئرعربیہ کا پاکستان کے لیے فلائٹس آپریشن کا آغاز

اتحاد ائیر ویز کی جانب سے پاکستان بھر سے جانے والے مسافروں کے لئے نئی ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی ہے۔

Advertisement

نئ ایڈوائزری کے مطابق اب سے غیر ملکی ائیر لائن اتحاد ائیرویز سے پاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں کیلئے بھی کورونا ٹیسٹ کرانا لازم قرار دے دیا گیا ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق پرواز سے قبل مسافروں کو 96 گھنٹے کے اندر اپنا ٹیسٹ کروانا پڑے گا البتہ یہ شرط 16 جولائی سے ہی لاگو ہوگی۔

ترکش ایئرلائن کا پاکستان کے لئے بڑا اعلان

تاہم اتحاد ائیرویز سے سفر کرنے کے لئے اتحاد ایئرلائن نے چغتاتی لیبارٹریز سے کروایا جانے والا ٹیسٹ ہی قابل قبول قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ورونا سے بہتر ہوتی صورتحال کے پیش نظر غیرملکی ایئرلائن ایئرعربیہ کی جانب سے سی اے اے ایئرپورٹ منیجر کو خط لکھا گیا ہے جس میں ان کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ایئر عربیہ نے پاکستان کے لیے دوبارہ فلائٹس آپریشن شروع کردیا ہے۔

جبکہ ترکش ایئرلائن کی جانب سے 2 جولائی سے پاکستان کے لیے دوبارہ فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Advertisement

پاکستان میں تعینات ترکی کے سفیر مصطفیٰ یورداخل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اگلے ماہ جولائی سے ترکش ایئر لائن پاکستان کیلئے دوبارہ براہ راست فضائی آپریشن شروع کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version