Advertisement

صدر ٹرمپ نے امریکی الیکشن کے التوا کی تجویز پیش کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات دو ہزار بیس کے انعقاد میں تاخیر کی تجویز پیش کردی ہے۔

تفصیلاے کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات میں تاخیر کی تجویز پیش کرتے ہوئے موقف دیا ہے کہ  عوام کے ووٹ محفوظ نہیں ہیں، فراڈ اور غلط نتائج آنے کا خدشہ ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایک کے بعد ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ  آئندہ نومبر میں صدارتی انتخاب ملتوی ہونے چاہییں کیونکہ اضافی  پوسٹل ووٹنگ کے طریقے میں فراڈ اور غلط نتائج کے خدشات زیادہ ہیں۔

صدر ٹرمپ نے عوام کے ووٹ کے محفوظ ہونے تک الیکشن کے انعقاد کو غیر ضروری قراردیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی ریاستیں اس سال انتخابات  میں کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے پیش نظر ’’ووٹنگ اِن میل‘‘ کے طریقے کی حمایت  کررہیں ہیں۔
امریکی آئین کے مطابق ٹرمپ کے پاس الیکشن منسوخی کے اختیارات نہیں ہیں اور صرف کانگریس کی منظوری سے ہی اس کے انعقاد میں تاخیر کی جاسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version