Advertisement

مشتبہ لائسنس کا معاملہ، ملائیشیا میں پاکستانی پائلٹس کی تفصیلات طلب

پاکستانی پائلٹس

پاکستانی پائلٹس  کے مشتبہ لائسنسز کا معاملہ، ملائیشین  سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک میں کام کرنے والے پاکستانی  پائلٹس کی تفصیلات طلب  کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی پائلٹس کے مشتبہ لائسنس کے معاملے پر ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی  بھی حرکت میں آگئی۔ملائیشیا میں ملازمت کرنے والے تمام پاکستانی پائلٹس کی تفصیلات کرلی گئیں۔

ملیشین سول ایوی ایشن کے  ڈپٹی ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن ڈویژن  کی جانب سے جاری کیے گئے خط میں مقامی گیارہ اداروں میں تعینات پاکستانی  پائلٹس کی مکمل تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

 تفصیلات میں پائلٹ کا نام، پاسپورٹ نمبر اور پاکستانی لائسنس نمبر طلب کیے گئے ہیں۔ اگر ملائشین سی اے اے کا جاری کردہ اجازت نامہ موجود ہے تو وہ بھی فراہم کیا جائے۔

خط میں پاکستانی سی اے اے کے جاری لائسنسز کے تحت ملائشین لائسنسز پر منتقلی کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

Advertisement

ملائشین سول ایوی ایشن کے فلائٹ آپریشن ڈویژن نے بذریعہ ای میل تفصیلات طلب کی  ہیں۔پاکستانی سول ایوی ایشن کو کل تک درکار تفصیلات کی فراہمی کا کہا گیا ہے۔

ملائیشین سول ایوی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی پائلٹس کی لائسنس کی دوبارہ تصدیق تک کے مراحل کی تفصیلات فوری فرایم کی جائیں۔

ملائیشین سی اے اے نے کہا ہے کہ پاکستانی سی اے اے کی جانب سے تصدیق نہ کیے جانے پر پاکستانی پائلٹس کو جاری کردہ ملائیشین لائسنسز منسوخ کر نے کے علاوہ کو ئی آپشن نہیں ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
Next Article
Exit mobile version