Advertisement

امریکہ ڈبلیو ایچ او سے دستبرداری کا اعلان کرچکا ہے، چینی وزارت خارجہ

چینی وزارت خارجہ

چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ ڈبلیو ایچ او سے دستبرداری کا اعلان کرچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ امریکاچین اورڈبلیو ایچ اوکے مابین تعاون سے متعلق غیرضروری تبصرے کرنے کی کسی پوزیشن میں نہیں۔

Advertisement

اپنے بیان میں ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ کیا امریکہ ڈبلیو ایچ او کے ماہرین کوکورونا وائرس کی صورتحال دیکھنے کیلیےاپنے ملک میں آنے کی اجازت دےسکتا ہے اور اگر امریکہ کو عالمی سطح پر کورونا پر ردعمل کی پرواہ ہے تو اسے پہلے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو نبھانا چاہئے اور ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے۔

یاد رہے اس سے قبل امریکا میں کورونا کے کیسز میں اضافے کے باوجود وائٹ ہاؤس نے باضابطہ طور پر اقوام متحدہ کو عالمی ادارہ صحت چھوڑنے کے بارے میں آگاہ کردیا تھا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے  کے مطابق امریکا نے عالمی ادارہ صحت سے باضابطہ طورپر دست بردار ہونے کیلئے نوٹس سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوٹریس کو پہنچا دیا جس کی تصدیق وائٹ ہاؤس نے کردی تھی۔

امریکا نے ڈبلیو ایچ او سے الگ ہونے کا نوٹس جاری کر دیا

ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا تھا کہ دست برداری کے لئے ایک سال پہلے نوٹس دیا جاتا ہے۔ اس لئے امریکا 6 جولائی 2021ء تک ڈبلیو ایچ او سے علیحدگی اختیار نہیں کرسکتا۔

Advertisement

خیال رہے کہ  صدر ٹرمپ  نے اپریل میں ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ بند کردی تھی اورایک ماہ بعد کہا تھا کہ امریکا تنظیم کو چھوڑنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انھوں نے ڈبلیو ایچ او پر کورونا وائرس کی وبا کو سنبھالنے کے معاملے میں چین کے حق میں متعصب قرار دیتے ہوئے اصلاحات کا مطالبہ کیا تھا۔

ڈبلیو ایچ اوکے قواعد کے مطابق کسی بھی ملک کو تنظیم چھوڑنے سے پہلے ایک سال کا نوٹس دینا ضروری ہے۔ اگر صدر ٹرمپ نومبر کے الیکشن میں ہار گئے تو پھر اگلے صدر کو اس بارے میں فیصلہ کرنا پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا بگرام ایئربیس کی واپسی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ذبیح اللہ مجاہد
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
غزہ جنگ میں اسرائیل نے 2 سال میں 1152 فوجی گنوا دیے، رپورٹ جاری
فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان بشمول گریٹا تھنبرگ اسرائیل سے بے دخل، مشتاق احمد تاحال زیر حراست
Advertisement
Next Article
Exit mobile version