نیپال نے بھارتی ٹی وی چینلز پر پابندی عائد کردی

بھارت اور نیپال کےدرمیان کشیدگی میں اضافہ، نیپال نے تمام بھارتی ٹی وی چینلز پر پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور نیپال کےدرمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد نیپال نے تمام بھارتی ٹی وی چینلز پر پابندی لگا دی ہے۔
ترجمان نیپالی حکومت کا کہنا ہے کہ بھارتی چینلز پر پابندی نیپال کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پرلگائی گئی ہے۔بھارتی میڈیا نے نیپالی حکومت کے خلاف اپنے بے بنیاد پروپیگنڈے میں تمام حدود کو عبور کیا۔
ترجمان نیپالی حکومت کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیاکوصحافت کی بنیادی اخلاقیات کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ہم اپنی قومی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کےدفاع کے لیے متحدہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

