Advertisement

شادی کے دوسرے روز دولہا کورونا سے ہلاک، مہمان بھی وائرس کا شکار

شادی کے دوسرے روز دولہا کورونا سے ہلاک، مہمان بھی وائرس کا شکار

بھارت میں کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے دوران شادی کرنے والا دولہا دو دن بعد وائرس میں مبتلا ہوکر ہلاک ہو گیا جبکہ 111 مہمان وائرس کا شکار ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنا میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شادی کی تقریب ہوئی جو وائرس کے پھیلنے کا سبب بن گئی، شادی کرنے والا دولہا دو دن بعد وائرس میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوگیا جبکہ دولہے سے ملنے والے  111 مہمان وائرس کا شکار ہوگئے

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پٹنا کے رہائشی نوجوان کی حالت کچھ دنوں سے خراب تھی اور شادی سے چند روز قبل نوجوان مقامی اسپتال میں زیر علاج تھا اور اس میں کورونا کی علامات تھیں۔

بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوجوان کے گھر والوں نے شادی کی وجہ سے نوجوان کا کورونا ٹیسٹ نہیں کرایا تھا جبکہ زبردستی اسے گھر لے گئے اور شادی کرنے پر مجبور کیا تاہم نوجوان شادی کے اگلے روز ہی طبیعت بگڑنے پر چل بسا۔

بھارت میں ٹک ٹاک سمیت چین کی 59 ایپلی کیشنز پر پابندی

Advertisement

میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی میں تقریباً 350 افراد نے شرکت کی تھی جن میں سے بیشتر افراد کو کورونا کی علامات محسوس ہوئیں ، ٹیسٹ کرانے کے نتیجے میں دولہے کے رشتے داروں سمیت 111 افراد میں وائرس کی تشخیص سامنے آئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version