Advertisement

ٹک ٹاک کو کسی امریکی فرم کو نہ بیچا گیا تو اسے بند کردیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر 15 ستمبر تک ٹک ٹاک ایپ خریدنے کا معاہدہ طے نہیں پاتا تو وہ امریکہ میں ٹک ٹاک ایپ بند کر دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مائیکرو سافٹ کے سربراہ کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، ٹرمپ نے  مائیکرو سافٹ کے سربراہ کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں ایپ خریدنے کی صورت میں ٹیکس کا خاطر خواہ حصے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مائیکروسافٹ کے ٹک ٹاک خرید لینے کی صورت میں حکومت کو ٹیکس وصول کرنا چاہیے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم ممکنہ کوششیں کر رہے ہیں کہ اگر مائیکروسافٹ ٹک ٹاک ایپ خرید لیتی ہے تو امریکی حکومت کوٹیکس کا ایک بڑا حصہ ملنا چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس متعلق کسی نے بھی نہیں سوچا لیکن میں ایسا کر رہا ہوں کیونکہ میں ایسا ہی سوچتا ہوں اور میرے خیال میں یہ بہت ہی منصفانہ فیصلہ ہے۔

امریکی صدر نے ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان کردیا

Advertisement

 دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ نے چینی سوشل میڈیا جائنٹ بائٹ ڈانس کی ملکیت ٹک ٹاک اور دیگر پر ا لزام عائد کیا کہ وہ امریکی شہریوں کا ڈیٹا چینی حکومت کو فراہم کر رہی ہیں تاہم چینی حکومت اور ٹک ٹاک نے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا سے ناراضگی کے بعد اب ٹک ٹاک کے خلاف پابندی کا اعلان کردیا تھا۔

امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ سروس چینی خفیہ اداروں کا ہتھیار ثابت ہوسکتی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت والی اس ایپ کو امریکیوں کی ذاتی معلومات کو جمع کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا جہاں تک ٹِک ٹِک کا تعلق ہے ، ہم ان پر امریکا میں پابندی عائد کرتے ہیں۔

امریکہ میں ٹک ٹاک پر جلد پابندی لگنے کا امکان

Advertisement

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایمرجنسی معاشی طاقت یا ایگزیکٹو آرڈر کا استعمال کرتے ہوئے ہفتہ کے روز جلد ہی کارروائی کریں گے۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹس ٹوئیٹر اورفیس بک سے جھگڑے کی گونج ابھی کم نہیں  ہوئی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابند کی گھنٹی بجا دی تھی ۔

ٹرمپ کا یہ اقدام امریکا میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی کمیٹی(سی ایف آئی یو ایس) کے جائزے کے بعد سامنے آیا ہے جو امریکی قومی سلامتی پر اثرانداز ہونے والے عناصر کی چھان بین کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
10 مئی کے بعد نیا پاکستان دیکھنے کو ملا ، سابق مشیر ٹرمپ ڈاکٹر ساجد تارڑ
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی افغانستان کو دھمکی
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
چارلی کرک کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے کے اشارے ملنے لگے
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version