Advertisement

ایران پر اسلحے کی خرید وفروخت پر پابندی میں توسیع کی قرارداد مسترد، امریکہ کی تنقید

مائیک پومپیو

اقوام متحدہ کی  سلامتی کونسل میں ایران پر اسلحے کی خرید وفروخت پر پابندی میں توسیع کی قرارداد مسترد کردی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران پر اسلحہ کی خرید وفروخت پر پابندی میں توسیع کی قرارداد مسترد کیے جانے پر سلامتی کونسل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل ایران کو مہلک ہتھیاروں کی خریداری کی اجازت دے رہی ہے۔سلامتی کونسل ایران کو مہلک ہتھیاروں کی خرید وفروخت کی اجازت دے کر خطے میں تباہی کو ہوا دے رہی ہے۔

مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ  سلامتی کونسل نے دہشت گردی کے سب سے بڑے ریاستی کفیل کو مہلک ہتھیار خریدنے کے اہل بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل نے ایران کو خوش اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے مطالبات کو نظرانداز کیا  ہے۔امریکہ  سلامتی کونسل کی غلطی کو درست کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version