امریکی صدر نے ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا سے ناراضگی کے بعد اب ٹک ٹاک کے خلاف پابندی کا اعلان کردیا ہے۔
امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ سروس چینی خفیہ اداروں کا ہتھیار ثابت ہوسکتی ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت والی اس ایپ کو امریکیوں کی ذاتی معلومات کو جمع کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا جہاں تک ٹِک ٹِک کا تعلق ہے ، ہم ان پر امریکا میں پابندی عائد کرتے ہیں۔
امریکہ میں ٹک ٹاک پر جلد پابندی لگنے کا امکان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایمرجنسی معاشی طاقت یا ایگزیکٹو آرڈر کا استعمال کرتے ہوئے ہفتہ کے روز جلد ہی کارروائی کریں گے۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹس ٹوئیٹر اورفیس بک سے جھگڑے کی گونج ابھی کم نہیں ہوئی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابند کی گھنٹی بجا دی تھی ۔
ٹرمپ کا یہ اقدام امریکا میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی کمیٹی(سی ایف آئی یو ایس) کے جائزے کے بعد سامنے آیا ہے جو امریکی قومی سلامتی پر اثرانداز ہونے والے عناصر کی چھان بین کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News