Advertisement

ٹرمپ حکومتی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے فراڈ ووٹنگ سے متعلق سفید جھوٹ بول رہے ہیں، جوبائیڈن

جوبائیڈن

امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ حکومتی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے ڈاک کے ذریعے فراڈ ووٹنگ سے متعلق سفید جھوٹ بول رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس سے نمٹنے، وبا کے باعث کساد بازاری میں اضافے اور نسل پرستی اور تشدد کی روک تھام سے متعلق حکومتی نااہلی سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں جس کے لئے ٹرمپ ڈاک کے ذریعے فراڈ ووٹنگ اور غلط نتائج سے متعلق سفید جھوٹبول رہے ہیں۔

 امریکی صدارتی امیدوار نے کہا کہ یقین ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے دور اقتدار میں انتخابی نتائج کو تسلیم نہ کرنے کے لیے وہ سب کچھ کریں گے, جو ان کے لیے اچھا ہو گا۔

جوبائیڈن نے یہ بھی کہا کہ صدر ٹرمپ کی انتخابات ملتوی کرنے کی تجویز صرف اور صرف جھوٹ پر مبنی ہے، ٹرمپ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے کورونا وبا کا غلط استعمال کرہے ہیں۔

امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے مزید کہا کہ ڈاک کے ذریعے فراڈ ووٹنگ کا بہانہ بنا رہے ہیں ، ڈاک کے ذریعے کیسے فراڈ ووٹنگ ہو سکتی ہے اور یہ کیسے خوفناک ہو سکتی ہے۔

Advertisement

صدر ٹرمپ نے امریکی الیکشن کے التوا کی تجویز پیش کردی

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات میں تاخیر کی تجویز پیش کرتے ہوئے موقف دیا ہے کہ  عوام کے ووٹ محفوظ نہیں ہیں، فراڈ اور غلط نتائج آنے کا خدشہ ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایک کے بعد ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ آئندہ نومبر میں صدارتی انتخاب ملتوی ہونے چاہییں کیونکہ اضافی  پوسٹل ووٹنگ کے طریقے میں فراڈ اور غلط نتائج کے خدشات زیادہ ہیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ عوام کے ووٹ کے محفوظ ہونے تک الیکشن کے انعقاد کو غیر ضروری قراردیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ریاستیں اس سال انتخابات  میں کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے پیش نظر ’’ووٹنگ اِن میل‘‘ کے طریقے کی حمایت  کررہیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version