Advertisement

سعودی عرب کا 90 واں قومی دن

سعودی عرب میں آج 23 ستمبر کو مملکت کا 90 واں قومی دن بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

 یہ دن شاہ عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے 23 ستمبر 1932ء کو جاری اُس شاہی فرمان کی یاد میں منایا جاتا ہے جس میں مملکت کے بانی نے جدید سعودی ریاست کے تمام حصوں کو ’مملکتِ سعودی عرب‘کے نام کے تحت یکجا اور متحد کر دیا تھا۔

سعودی عرب کو اللہ تعالیٰ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہوا ہے۔

سعودی عرب دنیا کا واحد ملک جس کا دستور قرآن و حدیث پر مبنی ہے اور اسٹیٹ کا نظم و نسق شریعت کے تابع ہے۔ اسلامی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی وجہ سے جرائم کی شرح دنیا میں سب سے کم ہے۔

سعود بن محمد سے لے کر شاہ سلیمان بن عبدلعزیز تک اس عظیم خاندان نے سعودی عرب کو ایک مکمل فلاحی اسلامی مملکت بنانے میں نہ صرف عظیم قربانیاں دی ہیں بلکہ ایک طویل جد وجہد کے ذریعے اسلامی معاشرہ قائم کر دیا ہے۔

Advertisement

اسلامی معاشرے میں ایک دوسرے کا احترام، جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کی شاندار مثال سعودی عرب میں دیکھی جا سکتی ہے۔

قومی دن کے حوالے سے جدہ میں ایئر شو کا  بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ۔شو میں 60 سویلین اور ملٹری ہوائی جہاز شامل تھے۔رنگا رنگ شو میں بچے اور بڑے دونوں لطف اندز ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ جنگ بندی مذاکرات؛ حماس کے اہم مطالبات سامنے آگئے
غزہ جنگ کے 2 سال مکمل، قابض اسرائیلی فوج نے آج بھی 24 فلسطینی شہید کردیے
امریکا مشرقِ وسطیٰ میں تین ہزار سال پرانے تنازع کو حل کرنے جا رہا ہے، ٹرمپ
امریکا بگرام ایئربیس کی واپسی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ذبیح اللہ مجاہد
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version