بابری مسجد کے انہدام کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

28 سال پرانے کیس بابری مسجد کے انہدام کا فیصلہ کل سنایا جائے گا جبکہ اس کیس فیصلہ جج سریندر کمار یادو سنائیں گے۔
جج سریندر کمار یادو لکھنؤ میں قائم خصوصی عدالت کے پریزائیڈنگ آفیسر کی حیثیت فیصلہ سنائیں گے۔
پانچ سال قبل پانچ اگست کو انھیں اس معاملے میں خصوصی جج کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔
19 اپریل سنہ 2017 کو سپریم کورٹ نے انھیں روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر کے سماعت کو دو سال میں پورا کرنے کا حکم دیا تھا۔
مقدمے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بی جے پی کے مارگ درشک منڈل یعنی رہنما کونسل کے اہم رہنما ایل کے اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی، اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ، سابق مرکزی وزیر اوما بھارتی سمیت 32 اہم ملزمان کو جج سریندر کمار یادو کی عدالت میں اس دن موجود رہنے کو کہا گیا ہے۔
یکم ستمبر کو جج سریندر کمار یادو کی عدالت نے سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اس معاملے میں سی بی آئی نے اپنے حق میں 351 گواہان اور تقریباً 600 دستاویزات پیش کیں تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News