Advertisement

بھارتی حکام اپنےحامیوں کے پرتشدد حملوں کیخلاف کارروائی میں ناکام رہے ہیں، ہیومن رائٹس واچ

ہیومن رائٹس واچ

ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام اپنےحامیوں کے پرتشدد حملوں کیخلاف کارروائی میں ناکام رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہیومن رائٹس واچ  نے بھارت میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق  اپنی رپورٹ جاری کردی ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  مودی کی حکومت میں مخالفین کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج  کیے جا رہے ہیں ۔ بھارت میں حکومت پر تنقید کرنے والوں پر دہشتگردی اور سنگین بغاوت کے مقدمات درج ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا کہ  بھارت  فوری طور پر کارکنوں ، طلباء رہنماؤں ، اور دیگر افراد کے خلاف بے بنیاد الزامات کو ختم  کریں اور  غیر قانونی زیر حراست افراد کو غیر مشروط طور پر رہا کرے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 13ستمبر کو دہلی پولیس نے عمر خالد نامی کارکن کو گرفتار کیا۔ کارکنوں کو گرفتار کرکے حکومت اختلاف رائے کو خاموش کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

Advertisement

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارتی حکومت اپنےحامیوں کو یہ پیغام بھی دے رہی ہے کہ انہیں اقلیتی برادریوں کے خلاف بدسلوکی کرنے کی آزادی ہے۔

ہیومن  رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ درجنوں انسانی حقوق کے محافظ ، کارکن اور ماہرین تعلیم پہلے ہی جیل میں ہیں۔ ان گرفتاریوں کی ہندوستان اور بیرون ملک وسیع پیمانے پر مذمت کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی حکام شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے خلاف تشدد کی حمایت کرنے والے بی جے پی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارتی حکام کو اظہار رائےکے حقوق کو برقرار رکھنا چاہئے۔

ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارتی حکام پرامن احتجاجیوں کوسزا دینے کے لیے آمرانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی حکام اپنےحامیوں کے پرتشدد حملوں کے خلاف کارروائی میں ناکام رہے ہیں۔ ان اقدامات سے بھارت کے نظام انصاف کو نقصان پہنچ رہا ہے۔پولیس کو زیادتیوں کے احتساب سے بچایا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version