Advertisement

کورونا وباء نے دنیا پر اپنی گرفت مضبوط کردی

کورونا وباء نے دنیا پر اپنی گرفت مضبوط کرنا شروع کردی ہے جس کے بعد دنیا بھر میں مریضوں کی تعداد تین کروڑ بیاسی لاکھ اور اموات دس لاکھ اٹھاسی ہزار سے تجاوز کر گئیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ ہفتے یورپ بھر میں کورونا سے سات لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا وباء کے آغاز کے اب تک یہ ریکارڈ کیسز ہیں، ان میں سے نصف سے زائد کیسز برطانیہ،فرانس، روس اور اسپین میں ریکارڈ ہوئے ہیں۔

روس میں ایک بار پھر یک روز میں پندرہ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، روس میں وباء سے متاثرہ لوگوں کی تعداد تیرہ لاکھ چھبیس ہزار سے بڑھ گئی۔

چین میں بھی دو ماہ بعد کورونا کے مقامی کیسز سامنے آگئے ہیں جبکہ گزشتہ روز چھ مقامی کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

Advertisement

برطانیہ میں کورونا کیسز میں مزید تیزی آگئی، اس ضمن میں میئر لندن کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں سخت پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔

یوکرین نے کورونا کیسز میں اضافے کے بعد پابندیوں میں اکتیس دسمبر تک توسیع کردی ہے۔ یوکرین میں مریضوں  کی تعداد دو لاکھ ستر ہزار اور ہلاکتیں پانچ ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version