Advertisement

بغیر ثبوت دھاندلی کے الزامات، ٹرمپ کی پریس کانفرنس کی براہ راست نشریات روک دی گئیں

امریکہ میں 59ویں صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی جانب سے الیکشن اور ووٹوں کی گنتی پر دھاندلی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں جس کے باعث ان کی پریس کانفرنس کی براہ راست نشریات روک دی گئیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انتخابات میں بغیر ثبوت دھاندلی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں جس کے ردعمل میں ایک امریکی نجی چینل کی جانب سے ٹرمپ کی پریس کانفرنس کی براہ راست نشریات روک دی گئیں ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار پریس کانفرنس کی اور یہ پریس کانفرنس 17 منٹ تک جاری رہی تاہم پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر نے ایک بار پھر ڈیموکریٹس پر دھاندلی کے الزامات لگائےجس پر امریکی نشریاتی اداروں نے ان کی براہ راست تقریر کٹ کر دی۔

امریکی نجی چینل کی جانب سے اس حوالے سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہمیں ایک بار پھر غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے جہاں ہمیں نہ صرف امریکی صدر کے خطاب کے دوران مداخلت کرنی پڑرہی ہے بلکہ ان کی تصحیح بھی کرنی پڑ رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version