Advertisement

برازیل میں مسافر بس پل سے نیچے آگری، 17 افراد ہلاک متعدد زخمی

برازیل میں مسافر بس پل سے نیچے  گرنے کے باعث  17افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں ایک مسافر بس ٹرین کے پٹری کے اوپر سے گزرتے پل سے نیچے  گر گئی جس کے نتیجے میں 17افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ بس میں 40 سے زائد افراد سوار تھے۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے 11 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ باقی چھ افراد اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

حادثے کی وجہ کا ابھی حتمی تعین نہیں کیا جاسکا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر بریک فیل  اس حادثے کی وجہ ہوسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version