Advertisement

نوروز، گوگل کا ڈوڈل پھولوں سے سج گیا

جشن نوروز، بہار کے آغاز کی علامت ہے جس پر گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل پھولوں سے سجالیا ہے۔

اقوامِ متحدہ نے بھی نوروز منانے والے ممالک سے یکجہتی کے اظہار کے لئے رنگ برنگ پھولوں بھری تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

ایرانی کلینڈر کے مطابق نو روز سال نو اور بہار کا ایک ساتھ استقبال کرنے کا دن ہے اور یہ دن مغربی چین سے ترکی تک کروڑوں لوگ 20 مارچ کو مناتے ہیں۔

یہ دن ایران، افغانستان، تاجکستان، ازبکستان، پاکستان، بھارت کے کچھ حصوں اور شمالی عراق اور ترکی کے کچھ علاقوں میں کیلنڈر سال کے نقطہ آغاز کا بھی دن ہے۔

اس دن خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جاتا ہے، گھروں میں پھولوں کی سجاوٹ کی جاتی ہے اور خصوصی پکوانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

نوروز کا تہوار دنیا بھر میں متنوع نسلی و لسانی گروہ مناتے ہیں جبکہ مغربی ایشیا، وسط ایشیا قفقاز، بحیرہ اسود اور بلقان میں یہ تہوار 3000 سالوں سے منایا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version