Advertisement

یو اے ای اور ایران کا بھی ایل او سی پر جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم

متحدہ عرب امارات اور ایران کی جانب سے بھی پاکستان اور بھارت کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے بھی جنگ بندی پر مثبت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی متنازع سرحدوں پر پاک بھارت افواج کے جنگ بندی کے فیصلے کو  خوش آمدید کہتے ہیں۔

یو اے ای وزارت خارجہ سے  جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے جمہوریہ بھارت اور اسلامی جمہوریہ پاکستان سے دیرینہ تاریخی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کی اس کامیابی کے حصول کے لیے کوشیشوں پر مسرت کا اظہار کرتے ہیں۔

یو اے ای وزارت خارجہ کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ یہ خطے میں سلامتی, استحکام اور خوشحالی کے حصول کی جانب اہم قدم ہے۔

اس ضمن میں ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سعید خطیب زادے کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

Advertisement

سعید خطیب زادے نے کہا ہے کہ ایل او سی پر جنگ بندی کا پاکستان اور بھارت کا فیصلہ جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کے حوالے سے اہم قدم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ جنگ کا مکمل خاتمہ معاہدے میں نہ ہوا تو اتفاق نہیں کرینگے، حماس
میئر لندن بننے کی ہیٹ ٹرک کے بعد صادق خان کا ووٹرز سے اظہارِ تشکر
برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی نے میدان مارلیا
کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں ملوث 3 بھارتی شہری گرفتار
لوگوں کے حق خودارادیت کو بے دردی سے دبایا جا رہا ہے، منیر اکرم
سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمندوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی
Next Article
Exit mobile version