Advertisement

امریکہ ایک بار پھر سے آگے بڑھ رہا ہے، امریکی صدر جوبائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ کورونا وباء کے باعث پیدا ہونے والے بحران سے نکلنے کے قریب سے جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ ایک بار پھر سے آگے بڑھ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کانگریس اجلاس میں اپنا پہلا خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں کورونا بحران سے نمٹنے کے لئے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا جس کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کی جانب سے ریسکیو آپریشن کے تحت 160 ملین چیک کی تقسیم کو یقینی بنایا گیا ہے لیکن ہماری پہلی ترجیح لوگوں کو روزگار دینا ہے۔

امریکی صدر نے بتایا کہ انھیں کورونا بحران ورثے میں ملا تھا لیکن اب امریکہ ایک بار پھر سے قیادت کے لئے تیار ہے کیونکہ ہم رکنے والے نہیں ہیں اور اپنی کاوشوں سے امریکہ کو عظیم تر بنائیں گے۔

جوبائیڈن نے بتایا ہے کہ کسی بھی امریکی صدر نے پہلے سو دن میں اتنی نوکریاں نہیں دیں جتنی اس دور میں عوام کو فراہم کی جا رہی ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ امریکی ملازمتوں کا پروگرام ملک کی تعمیر نو کا پلان ہے اور ہمارا عزم ہے کہ بہتر تعلیم تک سب کی رسائی ہونی چاہیئے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ میں کورونا ویکسین 16 سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد کے لئے موجود ہے اور عوام سے درخواست سے کہ کورونا ویکسین لگوائی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version